تازہ ترینصنعت وتجارتقومی خبریں

کراچی کے ہوٹلوں پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی

کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی

83 / 100 SEO Score

کراچیکراچی میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر سپلائی کیا جاتا تھا۔

حکام کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے  80 کلوگوشت برآمدکیا اور  چھاپے میں 2 ملزمان گرفتار بھی گرفتار ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری کر رہے ہیں جس پر پولیس نے فوری سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی اور کارروائی کی۔

کراچیپولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مردارگوشت فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو دیتےتھے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش تاحال جاری ہے۔

حماس کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button