جرم و سزا

کراچی: ڈاکو 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی: صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ 

82 / 100 SEO Score

کراچی: ڈاکو 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرارڈاکو 58 لاکھ لوٹ کر فرار

کراچی: صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔  صدر موبائل مارکیٹ کے پاس تاجر سے ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مدعی کے بیان کے مطابق بینک سے رقم نکلوا کر دکان جارہا تھا کہ ڈاکو تعاقب کرتے ہوئے پہنچے اور 58 لاکھ روپے لوٹ کرلے گئے۔

مدعی کے مطابق واردات 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے کی اور گارڈن کی طرف فرار ہونے۔

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کا وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کا سخت نوٹس لیا جائے۔

ڈاکو 58 لاکھ لوٹ کر فرار

ان کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، تاجروں سے ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں سخت تشویش کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینک سے رقم لانے والے کئی ڈیلرز لوٹے جاچکے ہیں، جبکہ ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے۔ کروڑوں روپے ٹیکس دینے والی مارکیٹوں میں پولیس کی نفری انتہائی کم ہے۔

رضوان عرفان نے کہا کہ پولیس کی عدم دلچسپی کے سبب کاروباری مراکز جرائم پیشہ عناصر کی جنت بن گئے ہیں۔ الیکٹرونکس اور موبائل مارکیٹوں کو فوری موثر تحفظ دیا جائے۔

پھول نگر: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو جاں بحق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button