جرم و سزا

کراچی: پہلوان گوٹھ میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

86 / 100 SEO Score

کراچی: پہلوان گوٹھ میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحقپہلوان گوٹھ

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی 2 افراد دم توڑ گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  فائرنگ پہلوان گوٹھ میں دکان کے باہر کی گئی، عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، فائرنگ میں ایک سے زائد ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، واقعہ کی جگہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے کچھ خول ملے ہیں۔پہلوان گوٹھ

واقعے کے بعد  علاقہ مکینوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے  پہلوان گوٹھ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  مظاہرین نے اطراف کی دکانوں کو بھی بند کروا دیا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے پر پیش آیا، 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

 

موٹرسائیکلوں کی ٹکر، آگ سے 3 افراد جاں بحق

پہلوان گوٹھ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button