جرم و سزا

کراچی: ٹینکر کی ٹکر، 2 بھائی جاں بحق

کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 2 سگے بھائیوں کی جان لے لی۔

86 / 100 SEO Score

کراچی: ٹینکر کی ٹکر، 2 بھائی جاں بحقٹینکر کی ٹکر

پولیس کے مطابق تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 بچوں کو کچل ڈالا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کالا پل کورنگی روڈ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 کم عمر لڑکے جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں سگے بھائی تھے جن کی شناخت 12 سال کے توصیف اور 14 سال کے ایان کے نام سے ہوئی ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی کورنگی ڈھائی نمبر کے رہائشی تھے، گھر سے سی ویو جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

ٹینکر کی ٹکر
Mashriq Urdu

ٹینکر کی ٹکر

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹینکر کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

 

کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاںبحق

ٹینکر کی ٹکر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button