کراچی: نئے ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ
آئی جی کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کراچی: نئے ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ
ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور محفوظ سڑکوں کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے قوانین ٹرانسپورٹرز، موٹرسائیکل سواروں اور چنگچی رکشوں پر لاگو ہوں گے۔ سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی اور چین گراری سیٹ پر کور نصب کرنا لازمی ہوگا۔ علاوہ ازیں ہیڈ لائٹ، ٹیل لائٹ، ہیزرڈ لائٹ اور انڈیکیٹرز درست حالت میں ہونی چاہئیں جبکہ رجسٹریشن پلیٹس دونوں طرف نمایاں ہونی چاہئیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ریئر ویو مررز کا استعمال اور ڈرائیونگ لائسنس ہمیشہ ساتھ رکھنا ہوگا اور لین کی پابندی موٹرسائیکل سواروں کے لیے سڑک کے بائیں طرف ہوگی۔ موٹرسائیکل سواروں کے درمیانی یا دائیں طرف ہونے پر جرمانہ کیا جائے گا۔