جرم و سزا
کراچی: شاہ فیصل کالونی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاںبحق
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاںبحق ہو گیا۔

کراچی: شاہ فیصل کالونی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاںبحق
پولیس کے مطابق مقتول ندیم احمد خان آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ندیم احمد کو سینے پر گولی ماری۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔