بین الاقوامی

ہنگری کا آئی سی سی سے دستبرداری کا فیصلہ

بوداپسٹ: ہنگری کی حکومت نے عالمی فوجداری عدالت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہنگری کا آئی سی سی سے دستبرداری کا فیصلہ

عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر رکھا ہے اور یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب نیتن یاہو سرکاری دورے پر ہنگری پہنچے ہیں۔ دائیں بازو کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے نومبر میں نیتن یاہو کو اس وقت دورے کی دعوت دی تھی جب ایک روز قبل آئی سی سی نے غزہ میں جنگی جرائم پر ان کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ ہنگری عالمی فوجداری عدالت کا بانی رکن ہونے کے باوجود کسی بھی وارنٹ پر عمل درآمد کرنے سے انکاری ہے۔ ہنگری کے وزیراعظم نے آئی سی سی کے فیصلے کو "بے شرم، خود غرض اور ناقابل قبول” قرار دیا تھا۔

حکومت کے چیف آف اسٹاف گرجیلی گولیاس نے اعلان کیا کہ دستبرداری کا باضابطہ عمل شروع کیا جا رہا ہے، جو ایک سال میں مکمل ہوگا۔ ہالینڈ جہاں آئی سی سی کا ہیڈکوارٹر ہے، نے کہا کہ اس دوران ہنگری کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

گرفتاری کی دھمکی پھر بھی نیتن یاہو ہنگری پہنچ گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button