تازہ ترینصنعت وتجارت
امریکہ: ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ
ترجمان دفترِخارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے چین کے ساتھ قریبی دیرینہ تعلقات ہیں۔

امریکہ: ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ
امریکہ کی تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں۔ اس سے متعلق وزیرِاعظم نے بھی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم آج دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس جا رہے ہیں۔ ان کا دورۂ بیلاروس دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مضبوط شراکت داری کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورۂ کابل کافی اہم رہا۔ جس میں متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوا امریکہ میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کی اطلاعات دیکھی ہیں۔ ہم اس پر امریکہ سے رابطے میں ہیں۔ پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔