تازہ ترینقومی خبریں

کراچی: بھتہ خوری میں ملوث 4 ہلاک، 3 زخمی

کراچی: بھتہ خوری میں ملوث 4 ملزمان مقابلے میں ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار

84 / 100 SEO Score

کراچیکراچی : وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، کسی کو بھی شہریوں یا تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بھتا خوری میں ملوث 4 ملزمان مقابلے میں مارے گئے، جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ اہم معاملہ تھا اس لیا آج کی پریس کانفرنس میں شریک ہوا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں کاروبار پھلے پھولے، ہمارا بزنس کمیونیٹی سے ہمیشہ تعاون رہا ہے، تاجروں سے مل کر ان کے مسائل حل کرتے ہیں، کچھ تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں آئی ہیں، تاجروں کی شکایات کے اندراج کے لیے ایک ویب پورٹل بھی بنا رہے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ سی آئی اے اور ایس آئی یو نے 2 ہفتے میں 20 سے زیادہ بھتا خور گرفتار کیے، پورے سال میں بھتا خوری کے 118 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، بھتے کے رپورٹ ہونے والے 44 کیس ذاتی اختلافات کے تھے، پولیس نے سال بھر میں 43 بھتا خور پکڑے ہیں۔

کراچی

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کا پیچھا کررہے ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں 28 فیصد کمی آئی ہے، گاڑیاں چھینے کی وارداتوں میں 19 فیصد کمی آئی ہے۔

اسرائیل اور حماس نے معاہدے پر دستخط کر دیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button