کراچی:ڈمپر کی ٹکر نوجوان زخمی،9 ٹرک جلا دیے گئے
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرکوں کو آگ لگا دی۔

کراچی:ڈمپر کی ٹکر نوجوان زخمی،9 ٹرک جلا دیے گئے
شہریوں کے روکنے اور مارنے پر ڈرائیور نے ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھا کر کچل دیا۔ موٹرسائیکل پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے جن میں 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پاور ہاؤس پر پہنچ گئی۔ فائر ٹینڈرز کی مدد سے ٹرکوں میں لگی آگ بجھائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام ہسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ حادثے سے متعلق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی فلائی اوور سے تیز رفتار ڈمپر آرہا تھا اور اس نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔
17 سے 18 سال کا لڑکا ڈمپر چلا رہا تھا۔ خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار حادثے میں محفوظ رہے۔ لوگوں نے ڈمپر کو روکا، اس کے آگے موٹرسائیکلیں کھڑی کیں۔ ڈمپر ڈرائیور نے فرار کی کوشش میں سامنے کھڑی موٹر سائیکلوں کو کچل دیا۔ اس موقع پر عوام نے ڈرائیور کو پکڑ کر اس کی پٹائی بھی کی۔