جرم و سزا

کراچی:مشتعل افراد نے 5 ٹینکرز کو آگ لگادی

واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگادی۔

کراچی:مشتعل افراد نے 5 ٹینکرز کو آگ لگادی

پولیس کے مطابق واٹر ٹینکرز ڈرائیورز مبینہ طور پر ریس لگا رہے تھے۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار ان کی زد میں آگیا۔  مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکرز کو آگ لگائی۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ سال 2025 میں اب تک کراچی میں ٹریفک حادثات میں 100 سے زائد شہریوں کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

کراچی: موت بانٹتے ٹینکر، ایک اور جان گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button