بین الاقوامی
کانگو: کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
کانگو میں کشتی میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں 148 ہو گئیں۔

کانگو: کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو حکام نے کہا ہے کہ کشتی ڈوبنے سے سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ کشتی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب مبندکا قصبے کے قریب تقریباً 500 مسافروں کو لے جانے والی لکڑی کی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں آگ اس وقت لگی جب ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔