قومی خبریں

کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم

فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا

50 / 100 SEO Score

Hundreds rounded up as TLP announces long march on Islamabad - Pakistan -  DAWN.COM پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری کوآپریٹو اور دیگر متعلقہ محکموں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دیں۔واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اب اس کے تمام مالی و غیر مالی اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button