قومی خبریں
کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بننے دیا گیا؟: سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ساتھ بھی زیادتیاں ہوئی ہی۔

کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بننے دیا گیا؟: سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ساتھ بھی زیادتیاں ہوئی ہیں، نہریں کیوں نکالنے نہیں دیں گے؟ کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بننے دیا گیا؟ چولستان پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ لاہور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی الیومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان خطے میں جنگ کا خطرہ مول نہیں لے سکتا۔ اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان زیادہ ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان نے درست پوزیشن لی ہے۔ خطے سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے۔ جنگی جنون کے بجائے بامقصد مذاکرات کیے جائیں۔ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے، پانی کا مسئلہ مذاکرات سے حل کیا جائے۔