تازہ ترین

ڈی چوک احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا رینجرز اہلکار شہید، تعداد چار ہوگئی

26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا پاکستان رینجرز پنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہوگیا۔ 

لاہور سے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب رینجرز کے لانس نائیک محمد تنویر پرتشدد کارروائی میں زخمی ہوئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب رینجرز کے لانس نائیک محمد تنویر کومہ کی حالت میں تھے، جو آج شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button