قومی خبریں
لاہور: چینی مہنگی, دکانداروں نے رکھنا بند کردی
حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان معاہدے کے باوجود لاہور میں چینی بدستور مہنگی ہے۔

لاہور: چینی مہنگی, دکانداروں نے رکھنا بند کردی
شہر میں چینی 165 کے بجائے 190 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، مہنگی ہونے پر متعدد دکانداروں نے چینی رکھنا بند کردی ہے۔
دکاندار کا کہنا ہے کہ 50 کلو چینی کا تھیلا 9 ہزار 100 روپے میں ملتا ہے، تھیلے میں بھی 100 یا 200 گرام چینی کم ہوتی ہے، حکومت نے 165 روپے کلو چینی کا ریٹ دیا ہے، زیادہ لاگت اور قیمت میں کمی پر چینی فروخت نہیں کرسکتے۔
لاہور: چینی مہنگی
دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ میں چینی 190 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، حکومت چینی کی قیمت پر کنٹرول کیلئے مانیٹرنگ نظام بہتر کرے۔
چینی درآمد پر تمام ٹیکس، ڈیوٹیز معاف، آئی ایم ایف کو نامنظور