جرم و سزا
ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت کی کاز لسٹ منسوخ
درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت کی کاز لسٹ پھر منسوخ کردی گئی،لاہور ہائی کورٹ میں جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور کی چھٹی کے باعث آج کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔اس سے پہلے جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی، درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔








