بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار تشکر

امریکی صدر نے دہشت گرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار تشکر

کانگریس سے خطاب میں کہا کہ داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا تھا۔ افغانستان سے امریکی انخلاء کو انتہائی شرم ناک قرار دیا کہا کہ یہ اعلان کر کے خوشی ہو رہی ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کا بڑا ذمے دار پکڑا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنے والا دہشت گرد اس وقت امریکا لایا جا رہا ہے جہاں اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس گرفتاری پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایئر پورٹ پر ہزاروں افراد افغانستان سے انخلاء کے لیے جمع تھے۔ دہشت گردی میں امریکی اہلکاروں کی موت پر واشنگٹن کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق محمد شریف اللّٰہ داعش کے ان لیڈروں میں سے ایک ہے جس نے مبینہ طورپر اس دہشت گردی کی سازش کی تھی۔ نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے اس دہشت گرد کی گرفتاری کے بارے میں امریکی حکام کو 10 روز پہلے آگاہ کیا تھا۔

بنوں کینٹ پر دہشت گرد حملہ 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button