پیٹرولیم مصنوعات: 2.5 روپے کاربن ٹیکس تجویز
بجٹ 2025-26 پیش کردیا گیا، غریب کی غربت میں اضافہ کا باعث بنے گا، تجزیہ نگار

پیٹرولیم مصنوعات: 2.5 روپے کاربن ٹیکس تجویز
فنانس بل میں پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی کی تجویز دی گئی ہے۔ جس کے لیے پیٹرولیم لیوی آرڈیننس میں کاربن لیوی لفظ کا اضافہ کردیا جائے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کاربن لیوی آئندہ سال بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی، یہ کاربن لیوی پیٹرولیم لیوی کے علاوہ ہوگی۔
بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا ٹو اینڈ تھری وہیلرز کے لیے نئی انرجی وہیکل پالیسی بنائی ہے تاکہ لوگ الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دیں۔ فرنس آئل پر پیٹرولیم لیوی وفاقی حکومت کی اعلان کردہ شرح کے مطابق عائد کی جائے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات عوام کی پہنچ سے دور
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں یکسانیت لانے کی تجویز ہے، 18 فیصد ٹیکس سے کم شرح والی گاڑیوں پر بھی 18 فیصد عمومی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اس وقت 1800 سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں پر 18 فیصد کے بجائے ساڑھے آٹھ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔