چین و روس کا رابطہ، جنگ کے سفارتی حل پر زور
صدر پیوٹن اور صدر شی جن پنگ کا ٹیلی فون پر رابطہ، دونوں صدور نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا۔

چین و روس کا رابطہ، جنگ کے سفارتی حل پر زور
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی صدرپیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلی فونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا، ایران پراسرائیلی حملےکی سخت مذمت کی گئی ہے۔
پیوٹن اور شی جن پنگ نے اتفاق کیا ہے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں۔ ایران کا جوہری مسئلہ سیاسی و سفارتی ذرائع سےحل کیا جا سکتا ہے۔
چین و روس کا رابطہ
صدرشی جن پنگ نےکہا وہ ایران کے معاملے پر روسی ثالثی کےحق میں ہیں۔ اس حوالے سے چینی صدر نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر روسی ثالثی کےحق میں ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی اقدامات کی سخت مذمت کی۔ اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
دونوں رہنماوں کینیڈا میں ہونے والی جی 7 اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روسی صدرپیوٹن جنگ عظیم دوم کی تقریبات سے متعلق اجلاس میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے۔