تازہ ترینقومی خبریں

مہمند: دراندازی کی کوشش، 50 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر در اندازی کی

84 / 100 SEO Score

مہمندراولپنڈی: فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر در اندازی کی کوشش  پاک فوج نے ناکام بنا دی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی  کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج جہنم واصل کر دیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔سیکورٹی ذرائع

اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے، جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا فوٹیج میں آپریشن شروع ہونے سے پہلے خارجیوں کی موومنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے ،ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں سر انجام دینے آئے تھے۔
مہمند

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی پر پرنسپل کیخلاف ایکشن

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button