کھیل
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا سفر ختم شُد
چیمپئنز ٹرافی کے دفاعی چیمپئن پاکستان کا سفر تمام،سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر۔

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا سفر ختم شُد
راولپنڈی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں ہی ایونٹ کی دو بڑی ٹیمیں آؤٹ ہوگئیں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم بھی باہر ہوگئی۔
گزشتہ روز بھارت سے 6 وکٹ سے شکست کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے ایونٹ میں قومی ٹیم کی موجودگی کےلیے بنگلادیش سے امیدیں وابستہ کرلی تھیں۔
نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے میچ کے اختتام کے ساتھ ہی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے سے سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کھلیں گے۔