قومی خبریں
کوئٹہ: ٹرین سروس تاحال معطل
بلوچستان: کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے کوئی بھی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔ ممکنہ طور پر ٹرین سروس کل بدھ کو بحال ہو جائے گی۔ 11مارچ کو مشکاف میں جعفر ایکسپریس پرحملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔ اندرون ملک جانے والے مسافر پریشان ہیں کہ ٹرین سروس کا اسعتمال کیسے کیا جائے گا۔