قومی خبریں

چیف جسٹس پاکستان کا عدالتی نظام کی بہتری پر خراجِ تحسین

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے عدالتی نظام کی بہتری پرتمام ججز اور اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

85 / 100 SEO Score

چیف جسٹس پاکستانچیف جسٹس پاکستان کا عدالتی نظام کی بہتری پر خراجِ تحسین

سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ، ہائی کورٹس، ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات ادارہ جاتی تعاون کا نتیجہ اور ایک نئے دور کا آغاز ہیں، اصلاحات کا مقصد ایسا نظامِ انصاف ہے جو بر وقت، شفاف اور عوام دوست ہو۔

چیف جسٹس پاکستاناعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 45 سال بعد سپریم کورٹ رولز 2025ء کے نفاذ سے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہوا، سپریم کورٹ رولز 2025 ءکا مقصد شفافیت، تیز انصاف اور ڈیجیٹل سہولت ہے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق سال 2025ء میں 22848 مقدمات دائر ہوئے، 27228 مقدمات کے فیصلے ہوئے، مجموعی زیر ِالتواء مقدمات 60410 سے کم ہو کر 55951 رہ گئے۔

جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس پاکستان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button