قومی خبریں
چیف الیکشن کمشنر کا نام بانی کی مشاورت سے دینگے: عمر ایوب
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عمران خان سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کا نام بانی کی مشاورت سے دینگے: عمر ایوب
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، ہم 4 یا 5 نام دیں گے جن سے متعلق مشاورت ہو رہی ہے۔