پاکستان

چہرے نہیں نظام بدلو: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 10 کروڑ لوگ غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں

سخاکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی اور بیروز گاری کے دور میں زندگی گزارنا مشکل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن میں تمام فریقین کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک پر نااہل لوگ مسلط ہیں، جس سے ملک مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، اجتماعی جدوجہد سے نظام بدلنا ہوگا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اسرائیل مل کر فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button