تازہ ترین

چمن بارڈرپر فائرنگ، پاکستانی فورسز کاافغانستان کو بھر پورجواب

جنگ بندی بدستور برقرار ہے، پاکستان جاری مذاکرات کے لیے پرعزم ہے: وزارت اطلاعات و نشریات

49 / 100 SEO Score

916373 27149713اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔وفاقی دارالحکومت سے وزارت اطلاعاتِ و نشریات کا جاری ہونے والے بیان میں کہنا تھا کہ چمن بارڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی، سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے فائرنگ کا ذمہ دارانہ طریقے سے جواب دیا۔حکام نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق دعوے کہ فائرنگ پاکستان نے پہلی شروع کی مسترد کرتا ہے۔حکام کا کہنا تھا فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی، جس کا سکیورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا، پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتِ حال پر قابو پالیا گیا۔دوسری جانب وزارتِ اطلاعات ونشریات کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی بدستور برقرار ہے، پاکستان جاری مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button