امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق چلی میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل نے بتایا ہے کہ اس زلزلےکی گہرائی 110.3 کلو میٹر تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ سونامی کے خطرے کو بھی رد کر دیا گیا ہے۔