علاقائی

چربی اور آلائشوں کا غیر معیاری آئل،بدبو سے علاقہ مکین تنگ

اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کی ناک کے نیچے جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے آئل بننے لگا 

83 / 100 SEO Score

چربی اور آلائشوں کا غیر معیاری آئل،بدبو سے علاقہ مکین تنگ
چربی اور آلائشوں

فیروز والا (عمر شہزاد سے) اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کی ناک کے نیچے جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے آئل بننے لگا چربی اور آلائشوں کے پگھلنے کی بدبو سے علاؤہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔  فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ میری پہنچ اوپر تک ہے۔ منتھلیاں دیتا ہوں حیدر روڈ پر جانوروں کی الائشوں کی فیکٹری سے تنگ علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔
علاقہ مکینوں کا اسسٹنٹ کمشنر عدیل خان سے رابطہ کرنے کی کوشش مگر ابھی تک بے یار و مدد گار ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب کا خواب دھرے کا دھرا رہ گیا۔
چربی اور آلائشوںچربی اور آلائشوں
فیروز والا حیدر روڈ پر جانوروں کی الائشوں اور چربی کو پگھلانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مکین اس کی بدبو سے تنگ آ چکے ہیں اور مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں رہنا ہمارے لیے محال بن چکا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر عدیل خان سے بارہا رابطہ کرنے کی فون پر کوشش کی گئی۔ مگر انہوں نے فون ہی  نہیں اٹھایا۔
اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعلی پنجاب سے گزارش کرتے ہیں کہ جلد از جلد اس مسئلہ کا نوٹس لیا جائے اور فیکٹری کو جس میں چربی اور جانوروں کی الائشوں کو پگھلایا جاتا ہے یہاں سے ختم کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کو لاحق خطرات سے بچایا جا سکے۔
https://mashriqurdu.com/%d9%82%d8%b1%d8%a8%d8%a7%d9%86%db%8c-%db%81%d9%88%d8%a6%db%8c-%d9%85%db%81%d9%86%da%af%db%8c%d8%8c-%d9%82%d8%b5%d8%a7%d8%a6%db%8c/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button