قومی خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز
پی ایس ایکس میں شرح سود میں کمی کے باعث کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز
بازارِ حصص کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 859 پوائنٹس میں اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 961 پر آگیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 978 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 102پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔