تازہ ترین

پی ٹی آئی سے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج سہ پہرساڑھے 3 بجے ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آج کے مذاکرات میں شامل ہوں گے ، اجلاس میں تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف بانی چیئرمین اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا وقت تبدیل

ذرائع کے مطابق حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button