تازہ ترین

پی ٹی آئی سول نافرمانی تحریک مؤخر کردے،محمود خان اچکزئی کی اپیل

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی اپیل کر دی۔

ایک بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کر دیں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں، مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات میں طے ہونا چاہیے حکومت کب ہٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت سے مسائل کا حل نکلے تو اس سے اچھی بات نہیں، اگر بات چیت سے مسائل حل نہیں ہوتے تو تحریک چلانی پڑے گی۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت 4 ماہ میں انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی کی دعوت پر کُرم اور  پی ٹی آئی شہداء کی دعا کے لیے پشاور جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button