قومی خبریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کا ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل حکام سے رابطہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہدایت پر فیصل چوہدری نے جیل حکام سے رابطہ کیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کا ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل حکام سے رابطہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہدایت پر فیصل چوہدری نے جیل حکام سے رابطہ کیا۔

عمران خان سے پارٹی راہنماوں کی ملاقات کرادی گئی

اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی ہدایات پر جیل حکام سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا گیا، کوشش ہے کہ مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی سے ملاقات ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو بتایا ہے آج ملاقات کا دن ہے، لہٰذا ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔ فیصل چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیل حکام نے تاحال مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button