تازہ ترینصحت و غذا

پی ایم اینڈ ڈی سی پورٹلز اور سروس ڈیلیوری کی شاندار کارکردگی

پی ایم اینڈ ڈی سی پورٹلز اور سروس ڈیلیوری کی شاندار کارکردگی درخواستوں کی پراسیسنگ صرف 3 تا 4 دن میں مکمل

85 / 100 SEO Score

پی ایم اینڈ ڈی سیاسلام آباد: 4 اکتوبر 2025: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) وزیراعظم کے وژن کے تحت اپنی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شاندار کامیاب سفر کا اعلان کرتے ہوئے متعدد آن لائن پورٹلز کے آغاز اور مؤثر نفاذ پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

ان میں رجسٹریشن پورٹل، پوسٹ گریجویٹ کوالیفیکیشن پورٹل، ایکسپیریئنس و فیکلٹی پورٹل اور ایم ڈی کیٹ پورٹل شامل ہیں، جنہوں نے پی ایم اینڈ ڈی سی کی کارکردگی، شفافیت اور رسائی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے۔

مئی 2024 سے شروع ہونے والے اس ڈیجیٹلائزیشن منصوبے نے کونسل کے کام کرنے کے ڈھانچے کو یکسر بدل دیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان بھر کے میڈیکل و ڈینٹل پروفیشنلز، اداروں اور طلباء کو خدمات کی فراہمی میں عملی بہتری آئی ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے نئے پورٹلز اور ای سرٹیفیکیشن کے ذریعے درخواستوں کو تیز رفتاری سے نمٹاتے ہوئے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ کیا اور التواء ختم کیے۔ ہزاروں درخواستیں جیسے رجسٹریشن، پوسٹ گریجویٹ کوالیفیکیشنز اور فیکلٹی ویری فیکیشن ریکارڈ وقت میں نمٹائی گئیں۔ اب درخواست دہندگان اپنی درخواستوں کو ریئل ٹائم میں ٹریک کر سکتے ہیں، اور غیر ضروری رکاوٹیں ختم ہوئیں۔ نئے پورٹلز نے زاتی حاضری کی ضرورت کم کر دی، جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایم ڈی کیٹ پورٹل کے ذریعے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن اب زیادہ شفافیت اور مؤثر نگرانی کے ساتھ مکمل ہو رہی ہے۔ طلباء آسانی سے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی کے آپشن نے ان کا وقت اور محنت بچا لی ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی پورٹلز کے آغاز کے بعد درخواستوں کو صرف 3 تا 4 ورکنگ ڈیز میں بروقت اور مؤثر طریقے سے نمٹایا جا رہا ہے۔ تازہ ترین کارکردگی کے اعداد و شمار یہ ہیں:
رجسٹریشن کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی کل تعداد 175,738 ہے، جن میں سے 173,373 کو بروقت مکمل اور جاری کر دیا گیا۔ ان میں شامل ہیں:

فل لائسنس: 33,040 موصول، 32,469 مکمل

گڈ اسٹینڈنگ سرٹیفیکیٹس: 25,971 موصول، 25,952 مکمل

پاکستانی نیشنل فارن بیسک پروویژنل لائسنس: 5,974 موصول، 5,232 مکمل

پریکٹیکل ایکسپیرینس سرٹیفیکیٹس: 1,234 موصول، 1,134 جاری

پروویژنل لائسنس: 31,757 موصول، 31,539 جاری

پوسٹ گریجویٹ کوالیفیکیشنز: 9,288 موصول، 8,908 مکمل

فل لائسنس کی رینیول: 61,717 موصول، 61,574 مکمل

پروویژنل لائسنس میں توسیع: 4,526 موصول، 4,446 مکمل

دیگر (ڈیٹا میں تبدیلی، ڈپلیکیٹ، فارن پوسٹ گریجویٹ کے ساتھ عارضی لائسنس وغیرہ): 2,231 موصول، 2,119 مکمل۔

ٹیچنگ ایکسپیرینس سرٹیفیکیٹس کے اجرا میں بھی نمایاں تیزی آئی ہے، 7,462 درخواستوں میں سے 7,438 کامیابی سے مکمل کی گئیں۔ اسی طرح، فیکلٹی رجسٹریشن پورٹل کے آغاز کے بعد 13,884 درخواستیں موصول ہوئیں اور ان میں سے 13,483 نمٹائی جا چکی ہیں۔

مزید یہ کہ، پی ایم اینڈ ڈی سی نے لاہور ریجنل آفس (شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس) اور کراچی میں اپنا لائسنسنگ سسٹم باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے، جو میڈیکل و ڈینٹل گریجویٹس اور پریکٹیشنرز کے لیے ایک بڑا سہولت کا قدم ہے۔ اس اقدام سے پنجاب اور سندھ کے پریکٹیشنرز کو معمولی خدمات کے لیے اسلام آباد سفر کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کے لاہور اور کراچی دفاتر میں دستیاب کلیدی خدمات میں فل رجسٹریشن اور لائسنس رینیول، گڈ اسٹینڈنگ سرٹیفیکیٹس کا اجرا، ڈپلیکیٹس کی فراہمی اور پریکٹیشنرز کے ریکارڈ میں اپ ڈیٹ یا تبدیلی شامل ہیں۔ ڈاکٹرز کو آن لائن پورٹل کے استعمال میں موقع پر ہی رہنمائی فراہم کی جائے گی اور مکمل شدہ سرٹیفیکیٹس ٹی سی ایس کوریئر کے ذریعے بھیجے جائیں گے، جبکہ کاپیاں بھی درخواست پر فراہم کی جائیں گی۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر رضوان تاج نے کہا کہ یہ اعداد و شمار کونسل کی محنت اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے وسیع وژن کو ظاہر کرتے ہیں، جس سے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل پروفیشنلز تیز، زیادہ قابلِ اعتماد اور شفاف ریگولیٹری عمل سے مستفید ہو رہے ہیں۔

علاقائی دفاتر کی ڈیجیٹلائزیشن کے مراحل میں فیز I لاہور میں، فیز II کراچی میں مکمل ہو چکے ہیں اور جلد ہی فیز III پشاور (خیبرپختونخوا) اور فیز IV بلوچستان میں شروع کیا جائے گا۔

پی ایم اینڈ ڈی سیکونسل پرعزم ہے کہ اپنے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط کرے اور نئی ڈیجیٹل سہولیات متعارف کرائے تاکہ کم سے کم مداخلت کے ساتھ تیز تر خدمات فراہم کی جا سکیں اور میڈیکل و ڈینٹل ریگولیشنز میں عالمی بہترین معیارات کو اپنایا جا سکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو چند درخواستیں زیر التواء ہیں وہ زیادہ تر تیسرے فریق کی تصدیق میں تاخیر یا پیچیدگی کی وجہ سے ہیں اور قانون کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی بغیر تصدیق کے ان کیسز کو آگے نہیں بڑھا سکتا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم و پریکٹس کے اعلیٰ معیارات برقرار رکھنے کی مجاز ریگولیٹری اتھارٹی ہے۔

بحیرہ عرب میں طوفان شکتی شدت اختیار کر گیا، کراچی میں بارش کا امکان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button