پی ایس ایل 10: لاہور قلندر چھا گئے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سخت مقابلے کے بعد 6 وکٹ سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

پی ایس ایل 10: لاہور قلندر چھا گئے
لاہور: قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے جیت کے ساتھ تیسری بار پی ایس ایل کی ریاست کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ کھیل کی خبریں 2025 لاہوریوں کے لیے خوشیوں کا سال ثابت ہوا۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے 23-2022ء کے بعد 2025ء میں جیت کی ہٹ ٹرک مکمل کر لی۔ کوشل پریرا اور سکندر رضا نے پانچویں وکٹ پر 59 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو نمبر 1 کی پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں کوشل پریرا نے 31 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے دوسری جانب سکندر رضا نے صرف 7 گیندوں پر 22 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔
پی ایس ایل 10
میچ میں اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت یقینی تھی مگر دونوں کھلاڑیوں نے مد مقابل ٹیم کے کھلاڑیوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان اور محمد نعیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا آغاز کیا اور 39 کی ٹوٹل سکور پر فخر زمان 11 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے محمد نعیم کو 85 کے ٹوٹل پر آوٹ کردیا۔ لاہور قلندرز کے دوسرے اوپننگ بیٹر 27 گیندوں پر 6 چھکوں اور 1 کی مدد سے 47 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد عامر، فہیم اشرف، ابرار احمد اور اسامہ طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میچ میں کوئٹہ کی قیادت سعود شکیل اور لاہور کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 201ء رنز اسکور کیے۔ حسن نواز نے 76، اوشیک فرنانڈو نے 29 اور فہیم اشرف نے 28 رنز اسکور کیے۔