کھیل

پی ایس ایل میں نئی ٹیمیں‘پی سی بی کی تردید

حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کے نام تجویز کے گئے تھے

50 / 100 SEO Score

پی سی بی پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے نام سے متعلق چلنے والی خبروں کی پی سی بی نےتردید کردی۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے دو شہروں کے ناموں کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کامیاب بولی دہندگان کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ بولی کے دستاویزات میں بتائے گئے طریقے سے تجویز کردہ کسی بھی شہر کے ناموں میں سے ٹیم کا نام منتخب کریں۔پی سی بی کی جانب سے ٹیم فرنچائز رائٹس کے لیے ٹینڈر 15 نومبر 2025 کو شائع ہوا تھا جس کی ڈیڈلائن 15 دسمبر 2025 ہے۔پی سی بی نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی ہے کہ براہ کرم کسی بھی دوسرے ذریعے سے حاصل کردہ معلومات کو سرکاری اور حتمی نہ سمجھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button