کھیل
پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد جاری
پاکستان سپر لیگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد جاری
ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں کی اسلام آباد آمدکاسلسلہ جاری ہے، 20 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل دوبارہ شروع ہونے پر ایک بار پھر پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔ ڈینیل سیمز نے اسلام آباد میں پشاور زلمی کو جوائن کرلیا، ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، محمد نبی نے اسلام آباد میں کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑیوں کو روکنے کا کہہ دیا گیا، ذرائع
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بین ڈوارشیئرس، لاہور قلندرز کے شکیب الحسن، کوسل پریرا، بھنوکا راجا پاکسے۔ کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ چند میچ آفیشلز بھی غیرملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔