قومی خبریں

شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فردِ جرم عائد

پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر ترمیمی فردِ جرم عائد 

شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فردِ جرم عائد

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت ملزمان نے ترمیمی فردِ جرم کی صحتِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں ملزمان پر ترمیمی فردِ جرم عائد کی۔

شاہ محمود قریشی، عمر چیمہ، یاسمین راشد اور زیرِ حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔

عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے 6 مارچ کو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں توسیع

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button