پیپلز پارٹی میں جہانگیر ترین کی شمولیت نیک شگون ہو گا۔ یوسف رضا گیلانی
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے آنے سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ میرے بھائی اور قریبی عزیز ہیں۔ پنجاب صرف لاہور نہیں یہ ایک بہت بڑا صوبہ ہے، 12 کروڑ آبادی کا صوبہ ہے، کئی ممالک اس سے چھوٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں خاصی پسماندگی اور بے روزگاری بھی ہے۔ جنوبی پنجاب تعلیم کی کمی کا بھی شکار ہے۔ حکومت پنجاب کو مساوی طور پر جنوبی اور سینٹرل پنجاب میں حقوق دینے چاہئیں۔
پیپلز پارٹی میں جہانگیر ترین کی شمولیت
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی کے بیانیے کو پوری دنیا نے رد کیا ہے۔ بھارت نے پانی بند کیا تو اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ ختم نہ ہوتی تو یہ تیسری عالمی جنگ کی صورت اختیار کر جاتی۔