قومی خبریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 12 فیصد تک اضافہ
عالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول سپلائی جہازوں کے فریٹ (کرایوں) میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 12 فیصد تک اضافہ
انڈسٹری ذرائع کے مطابق جہازوں کے فریٹ میں اضافے سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 فیصد اضافہ ہو گیا۔
12 جون کو خلیج فارس سے تیل ترسیل جہاز کا کرایہ تقریباً 14 ڈالرز فی ٹن تھا، آج تقریباً 21 ڈالرز ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول نرخ 76 ڈالرز سے بڑھ کر 82 ڈالرز فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ ڈیزل کے ریٹ 82 ڈالرز فی بیرل سے بڑھ کر 93 ڈالرز فی بیرل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جہازوں کے تیل جے پی ون کا ریٹ 80 ڈالرز سے بڑھ کر 90 ڈالرز فی ٹن ہو گیا ہے۔