قومی خبریں

جیل سپرنٹنڈنٹ کے احکامات پر عدالتی آرڈر وصول نہیں کئے گئے، عمرایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے نام جیل سپرنٹنڈنٹ کو آئے ہوئے تھے، پارٹی لیڈرز کو روک دیا گیا۔ پولیس افسران نے ہمارے ساتھیوں کو آگے نہیں جانے دیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے احکامات پر عدالتی آرڈر وصول نہیں کئے گئے، عمرایوب

راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے عمر ایوب نے کہا کہ جیل کے اندر سے کہا گیا کہ سب کو اکٹھا ہونے دیں پھر اجازت دیں گے۔  پولیس افسران نے ہمارے ساتھیوں کو روکا اور آگے نہیں جانے دیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ محرر نے عدالتی احکامات وصول نہیں کیے۔ جیل عملہ نے بتایا جیل سپرنٹنڈنٹ کے احکامات ہیں کوئی آرڈر وصول نہ کریں۔ عمران خان کی بہنوں کو یہاں زدوکوب کیا گیا۔ عمر ایوب نے کہا حامد رضا، شفقت اعوان، طیبہ راجہ اور عالیہ حمزہ کو یہاں سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس اہلکار خود کو ریاست سے بڑا سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا میرے سو اختلاف ہوں گے لیکن کسی سے ہے نہیں۔ ہم ایک لیڈر کے پیچھے متحد ہیں، یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ہے عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت گرفتار لیڈرز کی رہائی۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سیاسی مذاکرات کس سے کریں؟ شہباز شریف، مریم نواز سے مذاکرات کریں انکے پلے کیا ہے؟  وزیراعلیٰ بلوچستان سے مذاکرات کریں، ان کے پلے کیا ہے۔

عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کا حساب لیا جائے گا:گنڈاپور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button