صابر رانا: شہری نے 15پر اطلاع دی کہ 03 ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ہیں پولیس نے فوری رسپونڈ کرتے ہوئے ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے نتھے خالصہ کے قریب ناکہ بندی کی دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ڈاکووں نے پولیس ناکہ بندی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی ڈاکووں کی اپنی ہی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا زخمی ڈاکو کی شناخت کاوش نواز عرف کاشی سکنہ جمبر خورد کے نام سے ہوئی جو کہ متعدد وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، گرفتار ملزم سے موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا جبکہ دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے تھانہ صدر پھول نگر پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
0 21 1 minute read