علاقائی
پھول نگر: باؤلے کتوں کی بھر مار
آوارہ کتوں کے کاٹنے کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے لیکن ابھی تک بلدیہ پھول نگرنے اس کا کوئی سدباب نہیں کیا۔

پھول نگر: باؤلے کتوں کی بھر مار
پھول نگر (رانا صابر سے) تفصیلات کے مطابق ـگزشتہ روز پھول نگر کے نواحی گاؤں بہرامکے میں ایک آوارہ مادہ کتے نے چند روز قبل میں تین چار بچے پیدا کئے اور گزشتہ روز کوئی زہریلی چیز یا زہریلا جانور کھانے سے حواس باختہ ہو گئی۔
پہلے اپنے بچوں کو کھایا اور اس کے بعد بہرامکے گاؤں ہی کے رہائشی جانی،ملک شوکت و دیگر درجن بھر بچوں اور بڑھوں کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔ جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے پھول نگر مریم ہسپتال لایا گیا۔
جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا تاہم ابھی تک بلدیہ پھول نگر کے عملہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور نہ ابھی تک اس باؤلی کتی کو ہی مارا گیا ہے۔ باؤلے کتوں کے کاٹنے کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے لیکن ابھی تک بلدیہ پھول نگرنے اس کا کوئی سدباب نہیں کیا۔










