پھول نگر:سوئی گیس بلوں میں ہوشربا اضافہ
بچوں کو تعلیم دلوانا خواب نظر آنے لگا ہے۔ موجودہ حکومت نے غریب کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے

پھول نگر: (صابر رانا) سوئی گیس بلوں میں ہوشربا اضافہ ،گیس بل دیکھ کر صارفین آنکھوں سے آنسو جاری ۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بل صارفین کو حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور کرنے لگے۔ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے فوری نظر ثانی کا مطالبہ۔
اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں شدید اضافہ سے غریب پریشان۔ گیس لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بلز دیکھ کر صارفین کی چیخیں نکل گئیں۔ حکومت کو بددعائیں دینے لگے۔ پھول نگر کے رہائشی رانا ندیم ،مشتاق پریمی، بلال، رشید و دیگر نے مشرق اردو پھول نگر کے نمائندے صابر رانا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی شدید مہنگائی میں گھروں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے اب تو غریب کے لئے اپنے بچوں کو بھی پالنا مشکل ہو گیا ہے۔ بچوں کو تعلیم دلوانا خواب نظر آنے لگا ہے۔ موجودہ حکومت نے غریب کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ جب کہ احتجاج پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اگر حکومت نے فوری بلوں کو کم نہ کیا تو عوام اپنی زندگی سے محروم ہو جائیں گے۔