پنجاب: گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان
پنجاب: گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کردیا۔

پنجاب: گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ گندم پیکیج سے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس سال گندم کے کاشتکاروں کیلئے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ اور موسم سے بچانے کیلئے 4 ماہ مفت اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی۔ ای ڈبلیو آر سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ جس کے تحت گندم سٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک رسید ملے گی۔
انھوں نے کہا 24 گھنٹے کے اندر چیک کی مانند رسید بینک کو دے کر ٹوٹل لاگت کا 70 فیصد قرض لیا جا سکے گا۔ فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو 100 ارب روپے تک بینک آف پنجاب سے حاصل کردہ قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔