جرم و سزاقومی خبریں

پنجاب: پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں۔

پنجاب: پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت، پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال پنجاب میں 31 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 34 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، 5500 سے زائد پتنگیں اور 300 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

لاہور: انسداد پتنگ بازی آگاہی مہم کا آغاز

پنجاب پولیس کے مطابق 18مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 19ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 22 مقدمات درج کیے گئے۔

اسی طرح 70 پتنگیں اور 25 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال پنجاب بھر سے 12525 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا اور 11866 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button