تازہ ترین

پنجاب: مختلف کارروائیوں میں 16 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 16 دہشت گرد گرفتار کر لیے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

کارروائیاں بہاولپور، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، چنیوٹ اور وہاڑی میں کی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔

گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button