قومی خبریں

پنجاب: مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 4.4 ریکارڈ

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

84 / 100 SEO Score

پنجاب: مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 4.4 ریکارڈپنجاب: مختلف شہروں میں زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور مریدکے میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پنجاب: مختلف شہروں میں زلزلہ

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے متعلق پی ڈی ایم اے نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق قصور، اوکاڑہ شیخوپورہ، مریدکے اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ

 

 

 

پنجاب: مختلف شہروں میں زلزلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button