قومی خبریں

پنجاب فضائی آلودگی کی لپیٹ میں

پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں رہے،30 دسمبر سے 2 جنوری تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے

83 / 100 SEO Score

فضائی آلودگی کی لپیٹپنجاب فضائی آلودگی کی لپیٹ میں

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں سب سے زیادہ آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

جہاں 568 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے، گوجرانوالہ میں 487، فیصل آباد میں 452، لاہور میں311 اور ملتان میں 262 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئے۔

حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق صوبہ پنجاب فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے لاہور میں 304، مظفر گڑھ میں 268 اور شیخو پورہ میں 267 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق فضا کا یہ معیار انتہائی مضر صحت ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 29 دسمبر سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔

30 دسمبر سے 2 جنوری تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش سے اسموگ اور دھند میں کمی آئے گی۔

نو مئی مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری

فضائی آلودگی کی لپیٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button