جرم و سزا
موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم،1 جاں بحق 3 زخمی
فیروزوالہ کے علاقہ حیدر روڈ میں جی ٹی روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے

موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم،1 جاں بحق 3 زخمی
فیروزوالہ ( عمر شہزاد سے) حادثہ موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان ہوا جس میں جاں بحق ہونیوالا نوجوان نیچے گر گیا رکشہ کے پیچھے ٹریکٹر ٹرائی آ رہی تھی جس کے نیچے آ کر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔
موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم
پولیس نے ابتدائی کاروائی کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ میں تصادم حادثہ حیدر روڈ پر پیش آیا۔
